بنگلورو، 15؍دسمبر (ایس او نیوز) کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) نے نومبر2021میں 3,495مسافروں سے بغیر ٹکٹ سفر کرنے پر 5,36,420روپئے جرمانہ وصول کیا ہے۔
ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کارپوریشن کی جانب سے جاری اخباری بیان میں بتایاگیا کہ کارپوریشن کی تحقیقاتی ٹیموں نے جانچ کی اور کارپوریشن حدود میں چلنے والی 44,572بسوں میں جانچ کرتے ہوئے 3905معاملات میں جرمانہ وصول کیاگیا ہے۔ کارپوریشن نے واضح کیا ہے کہ کارپوریشن کے منافع میں کٹوتی کا پتہ لگانے تحقیقاتی ٹیموں کو ذمہ داری دی گئی جنہوں نے 62,080 روپیوں کے گھپلے کا انکشاف کیا ہے اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔